کوا: ایک ذہین اور کامیاب پرندہ
کوا، اپنی انفرادیت، ذہانت، اور بقا کی حیرت انگیز صلاحیتوں کی بنا پر پرندوں کی دنیا میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں موجود یہ پرندہ نہ صرف ذہانت کے لحاظ سے نمایاں ہے بلکہ اپنے رویوں اور عادات کے باعث انسانوں کے لیے بھی تجسس کا باعث بنتا ہے۔
کوا: ایک ذہین پرندہ
کوا اپنی عقل و فہم کے لیے مشہور ہے۔ اس کے دماغ میں تقریباً 1.5 بلین نیورونز ہوتے ہیں، جو کہ کئی بندروں کے دماغ کے نیورونز کے برابر ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ کوے کے دماغ کا حجم چھوٹا ہوتا ہے، لیکن اس کے نیورونز نہایت قریب ہوتے ہیں، جس سے سگنلز بہت تیزی سے منتقل ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کوا خطرے کو فوراً بھانپ لیتا ہے اور انسان کے پتھر اٹھانے سے پہلے ہی اڑ جاتا ہے۔
ماہرین کوے کی ذہانت کو ایک سات سالہ بچے یا بن مانس کی ذہانت کے برابر قرار دیتے ہیں۔ کوے پر لیبارٹری میں کیے گئے تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ وہ مسائل کو حل کرنے، اوزار استعمال کرنے، اور حتیٰ کہ پیچیدہ کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غذا کی تلاش میں کامیابی
کوا بنیادی طور پر ایک موقع پرست (opportunist) پرندہ ہے جو بیج، پھل، سبزی، گوشت، اور حتیٰ کہ مردہ جانوروں اور انسانی باقیات تک کھا لیتا ہے۔ کوا ریت یا کنکر بھی کھاتا ہے، جو اس کے معدے میں خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ پرندہ کھانے کے اوقات کو نہایت آسانی سے یاد رکھ لیتا ہے۔ اگر آپ چھت پر روزانہ کھانا کھاتے ہیں تو کوا آپ کے ٹائم ٹیبل سے واقف ہو جاتا ہے اور آپ کے جانے سے پہلے کھانے پر ہاتھ صاف کر جاتا ہے۔ یہ گوشت کی دکانوں، سبزی منڈیوں، اور حتیٰ کہ کچرا دان کے ٹرک کے اوقات بھی جان لیتا ہے۔
کوے کی یادداشت اور سوشل نیٹ ورک
کوا اپنے دشمن کو کبھی نہیں بھولتا۔ اگر آپ نے کسی کوے کو نقصان پہنچایا تو یہ نہ صرف آپ کو یاد رکھے گا بلکہ اپنے پورے جھنڈ کو آپ کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ یہی نہیں، کوے آنے والی نسلوں تک دشمن کا حلیہ یاد رکھتے ہیں۔ اگر کسی انسان نے کوا مار دیا تو اس کے لیے کووں کا شور و غل زندگی بھر کا روگ بن سکتا ہے۔
کوا ایک سوشل پرندہ ہے جو جھنڈ میں رہتا ہے۔ یہ اپنے بیمار یا کمزور ساتھیوں کو پسند نہیں کرتا اور بعض اوقات انہیں خود مار دیتا ہے تاکہ جھنڈ کو شکاریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ماحولیاتی خدمات
کوا زمین کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گلے سڑے پودے، خوراک، یا مردہ جانوروں کو کھا کر یہ ماحول کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی عقل اور چونچ ایسی جگہوں تک پہنچتی ہیں جہاں دوسرے جانور نہیں جا پاتے۔
کوے کے دلچسپ رویے
- تحفے تحائف دینا: اگر آپ کسی کوے کو دانہ ڈالیں تو یہ آپ کے لیے مختلف قسم کے تحائف جیسے دھات کے ٹکڑے، جیولری، یا چھوٹے کھلونے لا سکتا ہے۔
- ماتم کرنا: مردہ کوے کے ارد گرد جمع ہو کر ماتم کرنا دراصل دیگر کووں کو خطرے سے آگاہ کرنے کا عمل ہوتا ہے۔
- مقصدیت: خدا نے کوے کو ایسا بنایا ہے کہ وہ زمین سے فالتو خوراک اٹھا کر ماحول کو صاف رکھتا ہے۔
کوے کو سدھانے اور بھگانے کے طریقے
- سدھانا: اگر کوے کو سدھانا چاہتے ہیں تو اسے مونگ پھلی، گوشت، یا دیگر پسندیدہ خوراک کھلائیں۔
- بھگانا: الو یا بلی کے پتلے اور چمکتی ہوئی اشیاء جیسے سی ڈی درختوں پر لٹکائیں، کوے بھاگ جائیں گے۔
کوا نہ صرف اپنی ذہانت بلکہ اپنے اہم کردار کی وجہ سے قدرت کی ایک حیرت انگیز تخلیق ہے۔ اس کے رویے اور خصوصیات اسے پرندوں کی دنیا میں منفرد مقام دیتے ہیں۔ یہ نہ صرف ماحول کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ انسانوں کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ ذہانت اور موقع پرستی کیسے کامیابی کی کنجی بن سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائیٹ ssthem.xyz پر ضرور وزٹ کریں۔
The Crow: A Smart and Successful Bird
The crow, known for its intelligence and remarkable survival skills, holds a special place in the bird world. Found in nearly all parts of the world, this bird not only stands out for its intelligence but also for its behaviors and habits, which make it a subject of intrigue for humans.
The Crow: A Smart Bird
The crow is famous for its exceptional brainpower. It has about 1.5 billion neurons in its brain, comparable to several species of monkeys. However, the difference lies in the size of the brain; although smaller, the neurons are tightly packed, allowing for rapid signal transmission. This is why crows are quick to sense danger and can fly away even before you pick up a stone.
Experts consider the crow’s intelligence to be equivalent to that of a seven-year-old child or an ape. Laboratory experiments on crows have shown that they can solve problems, use tools, and perform complex tasks. One such experiment involved the crow solving a puzzle where it used sticks to retrieve stones and placed them into a box to earn food, demonstrating its remarkable problem-solving ability.
Finding Food: Success in Foraging
Crows are opportunistic feeders, eating seeds, fruits, vegetables, meat, and even dead animals or human remains. They are also known to consume sand or small pebbles to aid in digestion, as birds lack teeth, and these materials act like a grinding stone in their stomachs.
Crows have an extraordinary ability to remember food timings. If you consistently eat at a particular time, the crow will learn your schedule and arrive ahead of you to snatch your meal. This bird is so in tune with its surroundings that it even knows the schedules of garbage trucks, meat and vegetable markets, and shops, making it a savvy forager.
Memory and Social Networks
Crows have an exceptional memory and never forget an enemy. If you harm a crow, it will remember you and inform its entire group. Even future generations of crows will recognize you as an enemy. A single act of harming a crow can result in lifelong disturbances, as the crow will make its presence known with loud calls whenever you are nearby.
Crows are social birds, living in groups, and they don’t tolerate weak or sick members. If a crow is injured or sick, others may even peck it to death to protect the group from potential predators.
Environmental Services
Crows play a crucial role in keeping the environment clean. By scavenging decaying plants, food, or dead animals, they help maintain ecological balance and reduce the risk of diseases. Their keen intellect allows them to access areas that other animals cannot, playing a vital role in the ecosystem.
Interesting Crow Behavior
- Gift-Giving: If you feed a crow, it may bring you small gifts, such as metal pieces, jewelry, or toys, as a token of appreciation.
- Mourning: Crows gather around dead crows and mourn, a behavior that serves to warn other crows about potential danger in the area.
- Purposefulness: Crows are nature’s cleaners, consuming rotting food and preventing the spread of diseases by keeping the environment free of harmful debris.
Training and Deterrence of Crows
- Training: If you want to train a crow, feed it peanuts, meat, or its favorite treats. It will start bringing you gifts in return.
- Deterrence: To keep crows away from your crops or garden, place owl or cat statues, or hang shiny objects like CDs or reflective items in trees to scare them off.
The crow is not only known for its intelligence but also for its important role in nature. Its behaviors and traits make it unique among birds. It plays a crucial part in maintaining ecological balance and teaches us valuable lessons about intelligence, adaptability, and opportunism. Crows are not just birds; they are fascinating creatures that deserve our admiration.